رامچندر گوہا نے بیف کھاتے ہوئے شئیر کی تصویر، لکھا۔ بی جے پی کی حکومت گوا میں جشن منا رہا ہوں

تصویر پوسٹ کرنے کے بعد گوہا تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔ بی جے پی کے سابق رکن ​​پارلیمنٹ بلبیر پنج نے اس تصویر پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

Dec 08, 2018 01:17 PM IST | Updated on: Dec 08, 2018 01:21 PM IST
رامچندر گوہا نے بیف کھاتے ہوئے شئیر کی تصویر، لکھا۔ بی جے پی کی حکومت  گوا میں جشن منا رہا ہوں

تصویر پوسٹ کرنے کے بعد گوہا تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں

معروف مؤرخ رامچندر گوہا اپنی ایک تصویر کو لے کر بی جے پی رہنماؤں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ دراصل، گوہا نے جمعہ کو ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ بیف کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ لکھے پوسٹ میں خود گوہا نے دعوی کیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت والی ریاست گوا کے دورے پر ہیں اور اولڈ گوا میں ایک شاندار صبح گزارنے کے بعد لنچ میں بیف کھا رہے ہیں۔

رامچندر گوہا نے ٹویٹ کیا، "اولڈ گوا میں جادوئی صبح گزارنے کے بعد ہم نے پناجی میں لنچ کیا۔ چونکہ گوا بی جے پی حکومت والی ریاست ہے اس لئے جشن میں میں نے بیف کھانے کا فیصلہ کیا‘‘۔

Loading...

تصویر پوسٹ کرنے کے بعد گوہا تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔ بی جے پی کے سابق رکن ​​پارلیمنٹ بلبیر پنج نے اس تصویر پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

بلبیر پنج نے ٹویٹ کیا، 'آپ بیف کھا کر اور سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کر لنچ سے لطف اندوز نہیں ہو رہے ہیں، بلکہ آپ جان بوجھ کر لاکھوں لوگوں کے عقیدے کا مذاق اڑا رہے ہیں، یہ آپ کو زیب دیتا ہے، یہ دیکھنا مشکل نہیں ہے کہ آپ کی 'سیکولر' ذہنیت نے کیسے آپ کو غیر حساس انسان میں بدل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیکرز نے ہندو مہاسبھا کی ویب سائٹ پر ڈالی بیف کری بنانے کی ریسیپی

بی جے پی اصولی طور پر بیف کی مخالفت کرتی ہے۔ کئی بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں بیف پر پابندی عائد کی جا چکی ہے اور گوا میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے۔ حالانکہ، اس ریاست میں اسے کھانے کو لے کر کسی بھی طرح کی کوئی بھی روک ٹوک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لارڈس ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کے لنچ مینو میں بیف ، ہنگامہ شروع

بتا دیں کہ تاریخ داں رامچندر گوہا کئی معاملوں پر بیباکی سے اپنی رائے رکھتے ہیں اور حکومت کی کئی پالیسیوں کے سخت ناقد مانے جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے آئے دن انہیں کئی طرح کی مخالفتوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Loading...