امریکہ میں سیلاب، سڑکیں ڈوب گئیں اوروہائٹ ہاوس میں گھس گیا پانی
امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں ان دنوں ہورہی زبردست بارش کے سبب سیلاب کی صورتحال بن گئی ہے۔ مسلسل بارش ہونے کے سبب وہائٹ ہاوس کے بیسمنٹ اوراس کے آس پاس بھی پانی بھرگیا ہے۔
امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں ان دنوں ہورہی زبردست بارش کے سبب سیلاب کی صورتحال بن گئی ہے۔ مسلسل ہورہی بارش کے سبب پانی وہائٹ ہاوس کے بیسمنٹ میں بھی بھرگیا ہے۔ وہائٹ ہاوس کے آس پاس بھی پانی بھرا ہوا ہے۔
6/ 2
واشنگنٹن کے ساتھ ہی ورجینیا اور کولمبیا میں تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں ایک گھنٹے کے اندر3.3 انچ بارش ہوئی۔ شہرکی سڑکیں ندی میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
6/ 3
واشنگٹن کا زیادہ ترحصہ سیلاب کی چپیٹ میں آگیا ہے۔ ایک تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر کھڑی کاریں پوری طرح سے ڈوب گئی ہیں اورلوگ کارکی چھت پرکھڑے ہوکرمدد مانگ رہے ہیں۔
6/ 4
نارتھ ویسٹرن ڈی سی، سدرن مونٹ گومری کاونٹی، ایسٹ سینٹرل لاڈن کاونٹی، ارلنگٹن کاونٹی، فالس چرچ اورنارتھ ایسٹرن فیئرفیکس کاونٹی کے لئے سیلاب کی وارننگ کے سبب الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
6/ 5
یوایس نیشنل ریل روڈ پیسنجر کارپوریشن نے خراب موسم کے سبب جنوبی واشنگٹن میں ٹرین نقل وحمل خدمات معطل کردی ہیں۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ خدمات کتنے وقت یا دن تک رکاوٹ رہے گی۔
6/ 6
فاکس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نےاگلے دودن تک بھاری بارش جاری رہنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ کچھ مقامات پرتیز بجلی بھی بھڑک سکتی ہے۔