اس ماہ کے اوائل میں برازیل کے طبی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ملک کو 2021 کے پہلے دو مہینے میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی کورونا وائرس ویکسین کی ایک کروڑ پچاس لاکھ خوراک کی پہلی کھیپ مل جائے گی، جبکہ اگلے سال کے پہلے نصف میں برازیل میں کل 10 کروڑ خوراکیں موصول ہونے کی توقع ہے۔