کورونا وائرس سے لوگوں کو بچانے میں ڈاکٹروں کا ماسک سے ہوا کچھ ایسا حال: دیکھ کرکانپ جائیں گے آپ
کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کو کئی طرح کی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اگر اس سے سب ےس زیادہ کوئی متاثر ہیں تو وہ ڈاکٹر اور نرس ہیں۔ اس وائرس سے متاثر مریضوں کو بچانے میں یہ لوگ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے ہیں۔ ایسے میں جب ان ڈاکٹروں کے چہرے سے ماسک ہٹے تو چہرہ دیکھ کر ایک لمحہ کیلئے ضرور کانپ اٹھیں گے۔

کورونا وائرس سے رات دن لڑ رہی نرس کے چہرے سے جب ماسک ہٹا تو وہ خود بھی حیران رہ گئیں۔ اس انفیکشن نےنہ صرف لوگوں کے چہرے پر نشان چھوڑے ہیں بلکہ ان کے دل و دماغ پر بھی اثر ڈالا ہے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن سے دنیا میں 15,873 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور تین لاکھ 50 ہزار سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔ اس وائرس سے متاثر لوگوں کے علاج کے دوران کئی ڈاکٹربھی متاثر ہوگئے ہیں۔

ان تصویروں کو پاکستان کی رکن پارلیمنٹ ناز بلوچ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئرکیا ہے۔ انہوں نے لکھا Scars for humanity in the line of duty۔ ناز نے ان ڈاکٹروں اور نرسوں کے حوصلےکو سلام کیا۔

غورطلب ہے کہ پاکستان میں کورونا کے 800 سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں۔ یہاں پر اب تک 6 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ باقی کی طرح پاکستان نے بھی اپنی سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ان کی اس پوسٹ پر کئی لوگوں کے کمینٹ آئے، یوزرس نے ان ڈاکٹر اور نرس کو سیلیوٹ کیا۔ ایک یوزر نے لکھا خدا ان کے ساتھ ہے