ریاست (Prayagraj) میں کورونا وائرس متاثرین کی بڑھتی تعداد پر الہ آباد ہائی کورٹ کی ناراضگی کے بعد حکومت نے بھی سخت اقدامات کرنے شروع کر دئے ہیں ۔ کورونا وائرس گائبڈ لائنس پرعمل کرانے کے لئے حکومت کی طرف سے اب ڈرون کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ ڈرون کمیروں کی مدد سے شہر کے پرہجوم علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمرے کی مدد سے یہ دیکھنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ لوگ گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہر کے تمام چوراہوں پرچیکنگ شروع کر دی ہے ۔ چیکنگ کے دوران بائیک سواروں کا ہیلمٹ اتار کر ماسک چیک کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس ماسک نہ لگانے والوں سے جرمانہ وصول کر رہی ہے۔