உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کورنا وائرس سے پوری دنیا میں خوف: تعلیمی ادارے۔سنیما ہال۔چڑیا گھر اور دیگر عوامی بھیڑبھاڑ والے مقامات بند

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہ مہلک وباء دنیا کے ایک سو پچیس سے زیاد ہ ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکاہے۔ وائرس سے اب تک ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہے۔ دنیا کے ایک سو پچیس سے زائد ممالک وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ہلاکتیں پانچ ہزارسے متجاوز۔ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورنا وائرس نے پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔دنیا کے تمام ممالک اپنے اپنے حساب سے کورونا سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں ۔ہندوستان کے تمام ریاستوں میں اس سے بچنے کے لئے مختلف طریقے اپنائے جا رہے ہیں ۔اسکول ۔کالجس۔سنیما ہال۔چڑیا گھر اور دیگر عوامی بھیڑبھاڑ والے مقامات کو بند کر دیےگئےہیں۔