کوروناوائرس کے ٹھیک ہونے کے بعد بھی خطرہ پوری طرح سے ٹلا نہیں ہے۔ ایسے میں خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی کورونا متاثر مریض جو پوری طرح سے ٹھیک پوکر اسپتال سے گھر جا چکے تھے ان کے اسپرم میں کوروناوائرس ملے ہیں۔ کوروناوائرس متاثر مردوں کے اسپرم میں بھی وائرس پایا گیا ہے۔
اسپیشلسٹ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ اس حالت میں مردوں کو اپنے ساتھی کے ساتھ سیکس کرنے سے بچنا چاہئے۔ نہیں تو اسے بھی کوروناوائرس ہوسکتا ہے۔ کیونکہ کچھ معاملات میں یہ بات سامنے آی ہے کہ ٹھیک ہونے کے بعد بھی کچھ مردوں کے اسپرم کے نمونوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایسے میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔