ملک میں کورونا وائرس کی وباء سنگین صورتحال اختیارکرتی جارہی ہے۔ گجرات کے جام نگر میں ایک 14 ماہ کے بچے کی کورونا سے موت ہوگئی۔ اتوار کے روز اس بچے کو کورونا وائرس سے متاثر قرار دیاگیاتھا اور منگل کو اس کی موت ہوگئی ۔ یہ گجرات میں کورونا وائرس کی وجہ اب تک 16 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔۔(تصویر:نیوز18)۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ٰممتا بنرجی نے منگل کے روز کہا کہ حکومت نے ریاست میں سات کوویڈ ۔19 ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی ہے اور ان علاقوں میں وائرس کو محدود رکھنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ، جبکہ فعال معاملات کی تعداد 69 ہے۔ منگل کو کوروناوائرس کے آٹھ نئے واقعات رپورٹ ہوئے۔۔(تصویر:نیوز18)۔
دہلی کے محکمہ صحت کے مطابق ، منگل کے روز قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کل معاملات کی تعداد بڑھ کر 576 ہوگئی ، جب کہ ایک دن میں 51 تازہ کیس اور دو اموات ریکار ڈ کی گئی ہے۔حکام کا کہناہے کہ مجموعی طور پر 333 ایسے ہیں جنہوں نے گذشتہ ماہ نظام الدین کے علاقے میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔اس کے ساتھ ہی ، کوویڈ 19 کے نتیجے میں دہلی میں اموات کی تعداد نو ہو گئی ہے۔۔(تصویر:نیوز18)۔
25 مارچ سے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے ۔ حالانکہ کچھ ریاستوں نے اس وبائی مرض کو روکنے کے لئے کچھ دن پہلے ہی اس طرح کے اقدامات شروع کیے تھے ۔چین میں اس کے ابھرنے کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 75،000 سے زیادہ اموات کا دعویٰ کیا جارہاہے۔ اب تک پوری دنیا میں 13 لاکھ سے زیادہ افراد نے اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔(تصویر:نیوز18)۔