ممبئی: ناگپور کے رہنے والے پیارے خان Pyare Khan کورونا وبا (Covid-19 pandemic) کے دور میں امید کی کرن بن کر سامنے آئے ہیں۔ سنترا بیچنے اور آٹو رکشا چلانے تک کا کام کرنے والے پیارے خان اب ایک بڑے ٹرانسپورٹر ہیں۔ مصیبتب کی اس گھڑی میں وہ ایک ہفتے میں 85 لاکھ روپے خرچ کر چکےہیں جس سے 400 میٹرک ٹن آکسیجن (free oxygen) اسپتالوں تک پہنچا چکے ہیں۔