دہلی ۔ نوئیڈا بارڈر پر ٹیسٹنگ ٹیم تعینات ، آنے جانے والوں کی کررہی ہے جانچ ، دیکھیں تصاویر
کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان دہلی سے آنے والوں کی رینڈم کورونا جانچ کرنے کا فیصلہ ضلع افسر سہاس ایل وائی نے کیا ہے ۔

ملک کی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے ہزاروں مریض روزانہ سامنے آرہے ہیں ۔ ایسے میں دہلی سے متصل نوئیڈا میں بھی افسران نے کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کمر کس لی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ گوتم بدھ نگر کے ضلع افسر کے حکم کے بعد دہلی سے متصل سرحدوں پر کورونا کی رینڈم جانچ کرنے کیلئے کئی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں ۔ یہ ٹیمیں دہلی سے نوئیڈا آنے والے لوگوں کی کورونا جانچ کررہی ہیں ۔ تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔ یہ تصویر دہلی ۔ نوئیڈا بارڈر پر ڈی این ڈی فلائی اوور کے پاس کی ہے ۔

دراصل کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے درمیان دہلی سے آنے والوں کی رینڈم جانچ کرنے کا فیصلہ ضلع افسر نے ضلع کے سینئر اہلکاروں اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ منگل کو ہوئی آن لائن میٹنگ میں کیا تھا ۔

انہوں نے بتایا تھا کہ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر افسران کو ٹیم بنانے کی ہدایت دی گئی ہے جو ڈی این ڈی اور چلہ میں نوئیڈا ۔ دہلی بارڈر پر تعینات رہے گی ۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ دہلی میں دیگر مقامات سے لوگوں کی آمدورفت کی وجہ سے کورونا کے معاملات بڑھے ہیں ، اس لئے ایسے لوگوں کی رینڈم جانچ کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا تھا کہ حالیہ دنوں میں تہوار ہونے کی وجہ سے دہلی اور نوئیڈا میں لوگوں کی آمد روفت بڑھی ہے اور اس لئے آنے والے کچھ دن کافی اہم ہوں گے۔ اسپتالوں کو بھی تیاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ( علامتی تصویر)