ہرارے: دنیا بھر کے ممالک نے کورونا وائرس اور اومیکرون ویریئنٹ (Omicron Variant) کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو گھر سے کام (Work From Home) کریں۔ اسکول اور کالج بند ہیں۔ تاہم کورونا وبا میں اسکولوں کے بند ہونے کے سبب زمبابوے کی حکومت کے لیے ایک نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ دراصل حالیہ دنوں میں اس ملک میں اسکولی لڑکیوں کے حاملہ (School Girls Pregnancy) ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
1.5 کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں مارچ 2020 میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور بیچ میں اس میں چھوٹ بھی دی گئی۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لڑکیاں بری طرح متاثر ہوئیں۔ انہیں مانع حمل گولیاں اور سپتال کی سہولیات نہیں دی گئیں۔ کارکنوں اور حکام کا کہنا ہے کہ بہت سی لڑکیاں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی ہیں یا غربت سے نکلنے کے لیے شادی اور حمل کا راستہ مان لیا تھا۔