یوپی: اساتذہ کی طویل جدوجہد کہیں رائیگاں نہ چلی جائے ؟ 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا معاملہ ایک بار پھر الجھتا آیا نظر
محکمہ تعلیم کے اس نئے فیصلے سے نو منتخب اساتذہ میں سخت ناراضگی پیدا ہو گئی ہے ۔ نومنتخب اساتذہ کی دلیل ہے کہ جب ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے ٹیچرس کی تقرری کا حکم دے دیا ہے تو ایسے میں محکمہ تعلیم نئی۔نئی شرائط کیوں نافذ کر ہا ہے ؟

الہ آباد : یو پی میں 69 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا معاملہ ایک بار پھر الجھتا نظرآ رہا ہے ۔ یوگی حکومت کی طرف سے ٹیچروں کو تقرری دئے جانے کے فیصلے کے با وجود سیکڑوں امیدواروں کو اپنی تقرری کے لئے طویل انتظار کرنا پڑ سکتا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے صرف ایسے ہی امیدواروں کو تقرری دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کی درخواست میں کسی طرح کی کوئی خامی نہیں پائی گئی ہے ۔(رپورٹ و تصاویر، مشتاق عامر: الہ آباد) ۔

محکمہ تعلیم کے اس نئے فیصلے سے نو منتخب اساتذہ میں سخت ناراضگی پیدا ہو گئی ہے ۔ نومنتخب اساتذہ کی دلیل ہے کہ جب ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے ٹیچرس کی تقرری کا حکم دے دیا ہے تو ایسے میں محکمہ تعلیم نئی۔نئی شرائط کیوں نافذ کر ہا ہے ؟ (رپورٹ و تصاویر، مشتاق عامر: الہ آباد) ۔

ٹیچرس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کے بعد ریاستی حکومت کو تقرر نامہ جاری نہ کرنے کا کوئی جواز حاصل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ اور سپر یم کورٹ کے حکم پر یوگی حکومت نے ریاست کے ۶۹؍ ہزار ٹیچرس کو تقرر ی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں یوگی حکومت نےالہ آباد میں 16 اکتوبر سے تقرر نامہ کی تقسیم کو آغاز بھی کر دیا ہے۔ (رپورٹ و تصاویر، مشتاق عامر: الہ آباد) ۔

الہ آباد میں تقریباً نو سو اساتذہ کو جوائننگ لیٹر دئے گئے ہیں لیکن نام فہرست میں ہونے کے باوجود بہت سے امید وار اپنی جوائننگ سے محروم رہ گئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کی طرف سے کہا گیا ہے نو منتخب اساتذہ کی درخواست میں بعض خامیاں ہونے کی وجہ سے جوائننگ لیٹر فی الحال جاری نہیں کئے جا رہے ہیں۔ اعلیٰ افسران کے اس رویے کے خلاف محکمہ تعلیم کے صدر دفتر کے باہر بڑی تعداد میں نو منتخب اساتذہ نے یوگی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ (رپورٹ و تصاویر، مشتاق عامر: الہ آباد) ۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے تقرری کی اطلاع دئے جانے کے بعد بھی ان کو طے شدہ تاریخ پرجوائننگ لیٹر نہیں دیا گیا ہے ۔ تقرر نامہ نہ ملنے سے ناراض بہت سے اساتذہ نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے ۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے نو منتخب ٹیچروں کا الزام ہے کہ ٹیچروں کی تقرری شفاف طریقے سے نہیں عمل میں نہیں لائی جا رہی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تقرری ملنے تک اپنی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔(رپورٹ و تصاویر، مشتاق عامر: الہ آباد) ۔