உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسلم طالبات کو ڈاکٹر بنانے کی ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس کی مہم، اب پٹنہ کے علاوہ رانچی اور دہلی میں بھی شروع ہوگی رہائشی کوچنگ

    پٹنہ میں ایک سال کی سخت محنت نے انہیں میڈیکل کے امتحان میں کامیاب کیا۔ طالبات نے یہ بھی کہا کہ موقع نہیں ملنے کے سبب مسلم لڑکیاں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کرانے سے قاصر رہ جاتی ہیں لیکن اس طرح کی کوششوں سے مسلم طالبات کو اپنا خواب پورا کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ کامیاب طالبات کے اعزاز میں ایسوسی ایشن آف مسلم ڈاکٹرس نے پٹنہ میں ایک پروگرام منعقد کیا۔