اسکول میں نہ ہی لائٹ کی فیسلٹی ہے اور نہ ہی کمپوٹر کی لیب۔ اس کے علاوہ سو بچوں کے لئے صرف پانچ پلس ایک اساتذہ ہیں ۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ "وہ کلاس رومز کے متبادل میدان میں تو بچوں کو پڑھا رہے ہیں مگر جس تعلیم کے وہ حقدار ہیں وہ نہیں مل پاتی ہے"۔ اس مسئلے کو لیکر جب نیوز ایٹین نے چیف ایجوکیشن افسر بڈگام سے پوچھا تو انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد ان بچوں کےلئے مزید کلاس رومس فراہم کئے جائیں گے۔ (بڈگام سے عابد حسین کی رپورٹ)۔