بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ملک کے پہلے وزیرتعلیم مولانا ابوالکلام آزاد۔ آج ان کا 134 ویں سالگرہ ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد 11 نومبر 1888 کو مکہ میں پیدا ہوئے جو اس وقت سلطنت عثمانیہ کا حصہ تھا۔ مکہ اب سعودی عرب میں ہے۔ ان کا اصل نام سید غلام محی الدین احمد بن خیر الدین الحسینی تھا لیکن بعد میں وہ مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے مشہور ہوئے۔ آزاد کے والد افغان نژاد مسلمان عالم تھے۔ ان کے والد کا انتقال بہت چھوٹی عمر میں ہو گیا تھا، اس لیے وہ دہلی میں اپنے نانا کے ساتھ رہنے لگے۔ 1857 کی ہندوستانی بغاوت کے دوران، وہ ہندوستان چھوڑ کر مکہ میں آباد ہو گئے۔ بعد میں مولانا ابوالکلام آزاد ہندوستان واپس آئے اور اپنے خاندان کے ساتھ کلکتہ شہر میں بس گئے۔ مولانا آزاد کو 1992 میں بعد از مرگ ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔
جنگ آزادی کے عظیم رہنما ۔ مفکر ۔ صحافی ۔ شاعر ۔ ادیب و بے باک مقرر مولانا ابوالکلام (Maulana Abul Kalam Azad) کا آج یوم پیدائش ہے۔ مولانا آزاد کا یوم پیدائش ملک بھرمیں قومی یوم تعلیم کےطورپرمنایا جا رہا ہے ۔ دوہزار آٹھ سے ہر سال گیارہ نومبر کوقومی یوم تعلیم National Education Day کے طور پر منایا جا تا ہے ۔ مولانا آزاد ملک کے پہلےوزیرتعلیم تھے۔
ہندوستانی مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کی پینٹنگ۔ خیال رہے کہ مولانا آزاد کا یوم پیدائش ملک بھر میں قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد ملک کے پہلے وزیر تعلیم تھے ۔ مولانا آزاد کا یوم پیدائش 2008 سے قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ مولانا آزاد کی پیدائش 11 نومبر 1888 میں ہوئی تھی ۔ وہ 15 اگست 1947 کے بعد سے یکم فروری 1958 تک پہلے وزیر تعلیم رہے تھے۔