ایک مثال کے ذریعہ ہم یہ بات کہنے کی کوشش کرینگے۔ آپ ہرروز ٹی وی پر کئی اشتہارات دیکھتے ہیں ۔ آ پ صرف 30سیکنڈ کا اشتہار دیکھ کر کوئی بھی منصوعات خریدنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں ۔ اسی طرح کسی بھی کمپنی یا ادارے میں کام کر نے والے ایچ آر کو بھی پْرکشش ریزیومے متاثر کرتے ہیں۔ آپ کو بھی ایک پْرکشش ریزیومے بناتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ریز یو مے کے ذریعہ آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔
اپنی تعلیمی تفصیلات کو آخری دو ڈگریوں تک محدود کریں، اگر آپ نے ماسٹر کیا ہوا ہے تو صرف ماسٹر اور گریجوئیشن کی تفصیل لکھیں، جب آپ ماسٹر کرچکے ہیں اور برسوں سے نوکری کر رہے ہیں تو پھر کمپنیوں کو اِس بات میں دلچسپی نہیں رہتی کہ آپ نے میٹرک کہاں سے کیا ہے؟ لہٰذا یہ اضافی معلومات ہیں اِنہیں حذف کردیں۔
کی-ورڈ وہ لفظ ہوتا ہے جو آپ کی مکمل جاب پروفائل کو ایک لفظ میں بیان کردیتا ہے۔ مثلاً اگر آپ کا تجربہ سیلز کے حوالے سے ہے تو آپ کے لیے مناسب کی-ورڈ ہوں گے سیلز، مارکیٹنگ، کسٹمر ہینڈلنگ، کمپلین مینیجمنٹ، وغیرہ۔ جب ایچ آر ڈپارٹمنٹ کا ذمہ دار آپ کے ریزیومے کا مطالعہ کرے گا تو ایک طائرانہ نگاہ میں وہ اُنہی الفاظ یعنی کہ کی-ورڈز کو ڈھونڈنے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ اُس کو نظر آگئے تو آپ کا ریزیومے پاس ہوجائے گا -لیکن اگر مناسب طور پر استعمال نہ کرنے کی وجہ سے یہ کی-ورڈز اُس کی نظروں سے اوجھل ہوگئے تو بہت ممکن ہے کہ آپ کا ریزیومے مسترد ہوجائے لہٰذا اپنی ملازمت کے حوالے سے کی-ورڈز تلاش کرنے کی کوشش کریں اور اُن کو ریزیومے میں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
دو یا تین لائن کا اسٹیٹمنٹ تیار کرنے میں آپ کو وقت لگانا پڑے گا، آپ کو اِس بات پر غور کرنا ہوگا کہ آپ کے اِس فیلڈ میں آنے اور اِس کمپنی میں اپلائی کرنے کا کیا مقصد ہے، اور پھر اُسی مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا چند لائنوں پر مشتمل اسٹیٹمنٹ لکھیں جو مختصر، پُراثر اور حقیقت پر مبنی ہو۔ یاد رکھیں کہ یہ اسٹیٹمنٹ مختلف کمپنیز کے لیے مختلف ہوسکتا ہے۔
آخری اور سب سے اہم بات یہ کہ آپ کا ریزیومے ایک زندہ ڈاکیومنٹ ہے، یہ کوئی ایسی دستاویز نہیں جو ایک بار بنا دی تو ساری زندگی کے لیے کافی ہوگئی، بلکہ ہر کچھ دن بعد اِس کو ضرور دیکھیں کہ کس طرح اِس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے؟ کس طرح اِس میں زبان و بیان کی تبدیلی لائی جاسکتی ہے؟ کس طرح اِس میں نئے کورسز شامل کیے جاسکتے ہیں؟ اور کس طرح اِسے مزید جامع بنایا جاسکتا ہے؟
آج کل نئے اور ڈیجیٹل ریزیومے زیادہ استعمال کیے جارہے ہیں ۔ آپ ریزیومے بنانے سے پہلے گوگل کی مدد سےریزیومے کےفارمیٹ دیکھ لیں ۔ تاکہ آپ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اپنا ریزیومے تیا ر کرسکیں۔اُمید ہے آپ جب مذکورہ ہدایات پر عمل کریں گے تو اپنے ریزیومے کے جواب میں ملنے والے ردِعمل میں ایک واضح فرق محسوس کریں گے۔