فلم میں سشانت نے ایم ایس دھونی کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی پوری کہانی مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے کی جدوجہد کے ارد گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ مہندر سنگھ دھونی نے اپنی ریلوے کی ملازمت اور کرکٹ کی کی پریکٹس کے ساتھ دیگر چیزوں کے درمیان کس طرح سے محنت کرکے بازی ماری۔
ہندستان کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہیندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کے ہیلی کاپٹر شاٹ کا مرید ان کا ہر ایک مداح ہے لیکن ٹیم انڈیا کا یہ سابق کپتان بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)کے ہیلی کاپٹر شاٹ کو دیکھ کر چونک گیا تھا۔ سشانت نے 2016 میں دھونی کی بایو پک ای ایس دھونی ڈا ان ٹولڈ اسٹوری میں ان کے کردار کو پڑے پردے اتارا تھا۔