بالی ووڈ کی فٹنیس کوئین ملائیکہ اروڑہ ویسے تو اکثر ہی چرچا میں بنی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں سرخیاں تب بن گئیں جب انہوں نے 47 کی عمر میں ایک بیٹی کی ماں بننے کی خواہش ظاہر کی۔ ملائیکہ (Super Dancer Chapter 4) شو میں بطور جج کام کر رہی ہیں حال ہی میں ملائیکہ نے ذاتی زندگی سے جڑی کچھ باتوں کو لیکر انکشاف کیا ہے۔
بالی ووڈ کی فٹنیس کوئین ملائیکہ اروڑہ ویسے تو اکثر ہی چرچا میں بنی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں سرخیاں تب بن گئیں جب انہوں نے 47 کی عمر میں ایک بیٹی کی ماں بننے کی خواہش ظاہر کی۔ ملائیکہ (Super Dancer Chapter 4) شو میں بطور جج کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے شو کی جج شلپا کی کچھ دنوں کیلئے جگہ لی ہے۔ اس درمیان شو میں ملائیکہ نے اپنے جذبات ظاہر کئے اور بتایا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کی کوئی بیٹی نہیں ہے۔
ملائیکہ نے شو کی کنٹیسٹنٹ فلورینا کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد یہ بات کہی۔ فلورینا کو دیکھ کر ملائیکہ اتنی خوش ہو گئیں کہ انہوں نے اسے بانہوں میں بھر لیا اور کہا وہ ہمیشہ سے ایک بیٹی چاہتی تھیں۔ فلورینا سے کہتی ہیں کہ کیا تمہیں اپنے ساتھ گھر لے جاؤں میرا بیٹا ہے، میں ہمیشہ سے کہتی آئی ہوں کہ کاش میری ایک بیٹی بھی ہوتی۔ میرے پاس کئی خوبصورت کپڑے اور سینڈلس ہیں لیکن انہیں پننے والا کوئی نہیں۔ پھر ملائیکہ فلورینا کو گلے لگاتی ہیں اور کس کرتی ہیں۔ کئی موقع پر اس سے پہلے بھی ملائیکہ اہنی یہ خواہش ظاہر کر چکی ہیں۔
کورونا وائرس کی دوسری لہر گزشتہ سال کے ریکارڈ کو توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ ہر دن ملک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ مہاراشٹر میں بھی حالات انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں ، اس لئے یہاں سختی بھی زیادہ برتی جارہی ہے ۔ لوگوں سے جب تک ضروری نہ ہو ، گھر سے باہر نہیں نکلنے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ اسی درمیان بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ آروڑہ کو پیپراجی نے غلطی سے گھومتے ہوئے دیکھ لیا اور ان کی تصاویر کلک کرلیں ۔(Photo : viralbhayani/Instagram)
ملائیکہ اروڑہ ممبئی میں اپنے گھر کے باہر پیٹ ڈاگ کیسپر کو گھمانے کیلئے باہر نکلی تھیں ۔ اسی دوران فوٹوگرافرس کی نظر ان پر پڑگئی اور انہیں کیمرے میں قید کرلیا ۔ ملائیکہ بلیک کلر کے ہاف پینٹ اور سفید کلر کی ٹی شرٹ میں تھیں ۔ اس دوران اداکارہ نے لیک کلر کا ماسک بھی لگایا ہوا تھا ۔ (Photo : viralbhayani/Instagram)