دیپیکا پڈوکون نے رنبیر کپور کے ساتھ شیئر کی اندیکھی تصاویر ، تازہ ہوئیں پرانی یادیں
فلم تماشہ کو ریلیز ہوئے پانچ سال پورے ہوگئے ہیں ۔ اس خاص موقع پر دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) نے رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے ساتھ اندیکھی تصاویر شیئر کی ہیں ۔

بالی ووڈ میں ایسی کئی کامیاب جوڑیاں ہیں ، جنہوں نے ساتھ میں ایک سے بڑھ کر ایک سپرہٹ فلمیں دی ہیں ۔ ایسی ہی جوڑیوں میں سے ایک دیپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی جوڑی ہے ۔ اس جوڑی نے ایک ساتھ کئی شاندار فلموں میں کام کیا ہے ۔ وہیں حال ہی میں ان کی فلم تماشہ کافی سرخیوں میں آگئی ہے ۔ امتیاز علی کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم کو پانچ سال پورے ہوگئے ہیں ۔ اس خاص موقع پر دیپیکا پڈوکون نے اپنے ساتھی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اس فلم سے وابستہ اندیکھی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ (Photo Credit- @deepikapadukone/Instagram)

دراصل دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس فلم سے وابستہ کچھ اندیکھی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ ان میں سے پہلی تصویر میں دیپیکا رنبیر کے ساتھ انٹینس سین شوٹ کرتی نظر آرہی ہیں ۔ وہیں ایک شخص سامنے سے مائیک لگاتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ جبکہ دوسری تصویر میں صرف دیپیکا ہی نظر آرہی ہیں ۔ (Photo Credit- @deepikapadukone/Instagram)

وہیں تیسری تصویر میں دیپیکا نے اس سین کی تصویر شیئر کی ہے ، جس میں دیپیکا جوکر اور رنبیر کپور روبوٹ بن کر ناظرین کیلئے تماشہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ (Photo Credit- @deepikapadukone/Instagram)

دیپیکا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : #5YearsOfTamasha, #5YearsofTara #RanbirKapoor. (Photo Credit- @deepikapadukone/Instagram)

بتادیں کہ دیپیکا پڈوکون اور رنبیر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑیوں میں سے ایک ہیں ۔ دونوں ایک ساتھ کئی فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں ۔ (Photo Credit- @deepikapadukone/Instagram)