پیار کو بیاں کرنے کیلئے وقت اور جگہ دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اپنے ساتھی کیلئے پیار کا اظہار ایک بار پھر سے کھلے عام عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایکٹو ایرا خان نے ایک بار پھر سے بوائے فرینڈ نوپور شکھارے کے ساتھ گزاری اپنی پرانی یادوں کو دیکھ کر رومانٹک ہو گئیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ایرا خان نے اپنے لیٹسٹ پوسٹ میں اپنے اور نپور شکھارے کے خوشیاں بھری یادوں کو دکھایا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے نپور سے پھر اپنے دل کی بات کہہ ڈالی۔
ایرا خان نے ابھی تک فلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع نہیں کیا ہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔ ایرا اکثر اپنے مداحوں سے جڑ رہنے کے لئے پوسٹ شیئر کرتی ہیں۔ ان دنوں ایرا فٹینس کوچ نوپور شیکھارے کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ جسے لیکر اکثر ایرا چرچا میں رہتیہیں۔ ایرا کے بوائے فرینڈ نوپور شیکھارے نے ایک اسکیچ بنایا ہے جس میں انہوں نے اپنے پیار کا اظہار کیا۔ Instagram @khan.ira
ایرا خان (Ira Khan) نے بوائے فرینڈ نوپور شیکھارے (Nupur Shikhare) کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری پر یہ تصویر شیئر کی ہے ،جس میں نوپور ایک بہت ہی مضحکہ خیز چہرہ بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ایرا ان کی تعریف کررہی ہیں۔ اس تصویر پر انہوں نے لکھا ہے - 'لاک ڈاؤن کے لئے تیار'۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دل والا اموجی بھی بنایا ہے۔
اداکار بالی ووڈ عامر خان اور رینہ دت کی بیٹی ایرا خان ان دنوں اپنی نجی زندگی کو لیکر خوب چرچا میں ہیں۔ حال ہی میں ایرا اپنے رلیشن شپ کو لیکر سب کے سامنے بات کر چکی ہیں جب سے ہی ایرا اور ان کے بوائے فرینڈ کو لیکر چرچاؤں کا بازار گرم ہے۔ ایرا اکثر ہی بوائے فرینڈ (Nupur Shikhare) کے ساتھ اپنی تصویریں یا ان سے متعلق اسٹیٹس لگاتی رہتی ہیں۔ اب ایرا پھر سے بوائے فرینڈ کے ساتھ نظر آئیں تو سرخیاں بن گئیں۔ تصویر : Instagram @khan.ira
ایرا انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک کچھ ایسا بولا تھا جو چرچا میں رہا۔ دراصل عامر خان کی بیٹی ایرا خان کو ہے 25 انٹرنس کی تلاش ہے ۔ الی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعہ بتایا ہے کہ انہیں کچھ انٹرنس کی ضرورت ہے ۔ دراصل ایرا نے مینٹل ہیلتھ پر کام کرنا شروع کیا ہے ۔ انہوں نے اس کام کیلئے کچھ جاب ویکنسی بھی نکالی ہے ، جس کی جانکاری انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دی ہے ۔ مینٹل ہیلتھ میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو ایرا نوکری دے رہی ہیں ۔ ایرا کی اس پہل کی سوشل میڈیا پر کافی سراہنا کی جارہی ہے ۔ ایرا نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ انہیں اس کام کیلئے 25 انٹرنس کی تلاش ہے ، جنہیں وہ ایک مہینے میں پانچ ہزار روپے سیلری کے طور پر دیں گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نوکری کالس اور ای میل کرنے کیلئے ہوگی ۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کی ہر ریاست سے انہیں ایک ایک انٹرن چاہئے ، جو مینٹل ہیلتھ پر کام کرسکے ۔
ساتھ ہی ایرا نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ پیسوں کے بغیر ان کے ساتھ اس پروجیکٹ میں جڑنا چاہتے ہیں ، وہ بھی اپنا ایک دو گھنٹہ دے کر اس پروجیکٹ میں جڑ سکتے ہیں ۔ بتادیں کہ ایرا انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن اپنی تازہ تصویریں یہاں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر ایرا کو تین لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں ، اس لئے اپنے فالوورس کیلئے وہ ہمیشہ اپنا اپ ڈیٹ انسٹاگرام پر دیتی رہتی ہیں ۔
عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی ایرا خان (Ira Khan) اپنے بنداس انداز کیلئے جانی جاتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں اور اپنی زندگی کے کئی انجانے پہلوؤں کے بارے میں اپنے فینس کو بتاتی رہتی ہیں۔ فی الحال ایرا خان اپنے رشتے کو لیکر چرچا میں ہیں۔ ایرانے اپنے رشتوں کو لیکر کچھ دن پہلے ہی خود انکشاف کیا جس کے بعد وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔ تصویرِ انسٹاگرام۔
بالی ووڈ کے پرفیکششنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے فلموں میں ڈبیو بھلے ہی نہیں کیا ہے لیکن وہ سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ ساتھ ہی وہ اسٹار کڈس کی طرح چرچا میں بھی رہتی ہیں۔ ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ایرا کی فین فالوونگ بھی کافی اچھی ہے۔ ایرا بالی ووڈ اسٹار کی طرح ہی سوشل میڈیا پر کوئی نہ کوئی پوسٹ کرکے فینس کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔ اب حال ہی میں ایرا خان اپنی نجی زندگی یعنی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رلیشن شپ کو لیکر سرخیوں میں آگئی تھیں۔ تصویر : Instagram @khan.ira
دراصل ایرا خان نے کچھ تصویریں اپنے بوائے فرینڈ (Nupur Shikhare) کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جس کے بعد سے ہی وہ چرچا میں ہیں۔ ان تصویروں پر ان کے بوائے فرینڈ کا بھی رد عمل آیا ہے۔ نپر نے ایرا کے ذریعے شیئر کی گئی تصویروں پر بیحد ہی خاص انداز میں اپنے پیار کا اظہار سب کے سامنے آئی لو یو (I Love You) لکھ کر کر ڈالا ہے۔تصویر : Instagram @khan.ira
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان آئے دن اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ ایرا کی بولڈ تصویریں آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے اپنی کچھ اور تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھاچکی ہیں ۔ تصویر : Instagram @khan.ira
گزشتہ کچھ دنوں پہلے ایرا خان کی کزن زین خان (Zayn Khan) کی شادی تھی۔ اس شادی میں ایرا خان پہنچی ہوئی تھیں، لیکن اس شادی میں کچھ ایسا بھی تھا، جس کی وجہ سے دولہا دلہن سے زیادہ ایرا خان پر فوکس تھا۔ اس شادی میں فیملی کے لوگوں اور دوستوں کے علاوہ ایک شخص بھی پہنچا تھا، جسے لے کر افواہوں کا بازار گرم ہے۔ اس فیملی فنکشن میں ایرا خان کے ساتھ ان کے رومرڈ بوائے فرینڈ نوپور شکھار ے (Nupur Shikhare) بھی نظر آئے۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @khan.ira)
انسٹا گرام پر ایرا خان نے ہلدی تقریب کی تصویر ڈالی ہے۔ اس تصویر میں دلہن زین خان دولہا ابھیشیک کے ساتھ ایرا خان اور نوپور نے بھی خاص انداز میں تصویر کھنچوائی ہے۔ ایرا خان نے اس تصویر میں فنکشن کے حساب سے پیلی ساڑی پہنی ہے تو نوپور بھی پیلے کرتے میں نظر آرہے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @khan.ira)
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان آئے دن اپنی بولڈ تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ ایرا کی بولڈ تصویریں آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے اپنی کچھ اور تصویریں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں ، جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر چھاچکی ہیں ۔ تصویر : Instagram @khan.ira
ایرا خان اور فٹنس کوچ نوپور شیکھر کے رشتے کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں لاک ڈاون کے دوران قریب آئے ہیں ۔ نوپور نے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا : کیونکہ ہم دونوں کو تیار ہونا پسند ہے اور مسکرانا بھی ۔ اس پر ایرا نے لکھا : ہاں ، یہ تو بات ہے ہم دونوں کے ساتھ ۔ مانتی ہوں میں ۔ (Photo:@nupur_shikhare/Instagram)