گوہر خان اور زید دربار نے دسمبر 2020 میں شادی کی تھی ۔ دونوں سب سے کیوٹ کپلس میں شمار ہوتے ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں ۔ گوہر خان اور زید دربار فینس کو اکثر کپل گولس دیتے رہتے ہیں ۔ اپنے کریئر میں ایک دوسرے کو تعاون کرنے سے لے کر رومانٹک سیلفی لینے یا دونوں کی کیمسٹری انسٹاگرام پر اکثر دکھ جاتی ہے ۔ دونوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے نکاح سے لے کر ریلیشن شپ اور ٹرولس تک کے بارے میں کھل کر بات کی ۔ تصویر : gauaharkhan/instagram
ای ٹائمس کو دئے ایک انٹرویو میں گوہر خان اور زید دربار نے اپنے ریلیشن شپ پر کہا کہ اب ہم لوگ ایک دوسرے کو پہلے سے زیادہ سمجھنے لگے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ ہر دن پیار بھرا ہوتا ہے ۔ کئی مرتبہ ہمارے درمیان بحث بھی ہوتی ہے اور ہم ایک دوسرے کا چہرہ نہیں دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن ہم ایک دوسرے سے ہی سیکھتے ہیں ۔ تصویر : gauaharkhan/instagram
گوہر خان نے انکشاف کیا کہ اکثر لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ اتنی جلدی شادی کیوں کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ اتنی کیا جلدی ہے کہ تین مہینے میں ہی شادی کرنی ہے، اس وقت ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ ہمیں کیا جلدی تھی، اب ہمیں سمجھ آتا ہے کہ شاید ہماری قسمت میں تھا کہ ڈیڈ ہماری شادی دکھیں گے، اس لئے یہ جلدی ہوگئی ۔ تصویر : gauaharkhan/instagram
وہیں جب گوہر خان سے بچہ سے وابستہ سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں بھی انشا اللہ بچہ چاہتی ہوں ، ہم دونوں چاہتے ہیں ۔ میرا پچھلا سال کافی مصروف رہا تھا ۔ لگاتار شوٹنگ اور باقی کام کررہی تھی ۔ جب بھی اللہ چاہیں گے ہم فیملی آگے بڑھائیں گے ۔ وہیں ٹرولس پر گوہر خان نے کہا کہ جب چیزوں کو صحیح طرح سے رکھنے کی ضرورت ہوگی میں رکھوں گی ، لیکن اگر کچھ ایسا ہے ، جسے توجہ کی ضرورت نہیں ہے تو میں رد عمل ظاہر نہیں کروں گی ۔ تصویر : gauaharkhan/instagram