ہھر سال 2004 میں وہ فالگنی پاٹھک کے ذریعہ گائے گئے پاپ گیت 'اییو راما' کے ایک ویڈیو میں بھی نظر آئیں اور اسی سال انہوں نے فلم 'اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ اس فلم میں وہ اکشے کمار اور بابی دیول کے ساتھ نظر آئی تھیں ۔ حالانکہ ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی ۔
ویسے دیویا ان دنوں لگاتار ویڈیو ایلبم میں اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں اور اس میں انہیں کامیابی بھی مل رہی ہے ۔ وہیں حال ہی میں انہوں نے ستیہ میو جیتے 2 سے فلموں میں واپسی کرنے کی کوشش ضرورکی، لیکن اس میں بھی انہیں کامیابی نہیں ملی ۔ اس فلم میں وہ جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں تھی، جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی ۔