உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Dolly D Cruze Death: فلم انڈسٹری کو صدمہ، اس مشہور اداکارہ کی جان کا دشمن بن گیا 'ہولی کا جشن'، دردناک حادثہ میں ہوئی موت

    Dolly D Cruze Death: ہولی کا تہوار گزر گیا ، لیکن سلیبریٹیز کے ویڈیوز کافی وائرل ہورہے ہیں ۔ رنگوں سے بھرے اس تہوار کو لوگ پورے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں ، لیکن یہ جشن کا ماحول ایک سلیبریٹی کے کنبہ کیلئے غم میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ دراصل فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ گایتری کے نام سے مشہور ڈالی ڈی کروز کے بارے میں ہم بات کررہے ہیں ، جن کی ہولی کی پارٹی کے بعد ایک حادثہ میں موت ہوگئی ۔ انہوں نے تین دن پہلے ہی اپنا ایک شاندار ویڈیو شیئر کیا تھا ، جس کو دیکھ کر یقین نہیں ہورہا ہے کہ آج یہ ہنستا کھلکھلاتا خوبصورت چہرہ ہمارے درمیان نہیں ہے ۔

    تازہ خبر