உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جوہی چاولہ دیوالی پر خود کر رہی ہیں گھر کی صفائی، عالیشان بنگلہ دیکھ کر کھلی کی کھلی رہ جائیں گی آنکھیں

    اکثر ہم سوچتے ہیں کہ بالی ووڈ اسٹارس (Bollywood Stars) اپنے گھر میں خود کام نہیں کرتے ہوں گے۔ ان کے پاس نوکروں کی کوئی کمی نہیں ہوگی، مگر ایسا نہیں ہے، کئی شخصیات ہیں جو عالیشان بنگلے میں رہنے کے باوجود بھی اپنے گھر کی صاف صفائی خود ہی کرتے ہیں۔ اداکارہ جوہی چاولہ (Juhi Chawla) بھی اتنے بڑے بنگلے میں رہتی ہیں۔ گھر میں نوکر بھی ہیں، مگر دیوالی کے موقع پر وہ خود ہی گھر کی صفائی مہم میں مصروف ہیں، جوہی کا یہ بنگلہ یوگانڈا میں ہے۔