بھوجپوری اداکارہ مونالیسا سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ان کی پوسٹس وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ساس کے ساتھ گھر میں اکیلے کروا چوتھ (Karwa Chauth 2021) اور دیوالی (Diwali 2021) منائی تھی۔ ان دونوں خاص مواقع پر ان کے شوہر وکرانت سنگھ راجپوت ان کے ساتھ موجود نہیں تھے۔ وہ اپنی آنے والی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ اس لیے گھر نہ پہنچ سکے۔ ایسے میں اب وہ کام سے فارغ ہونے کے بعد بیوی مونالیسا کے ساتھ خاص وقت گزارنے کے لیے گوا گئے ہیں اور دونوں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔