ساوتھ کی لیڈی سپراسٹار اداکارہ نین تارا اور ڈائریکٹر وگنیش شیون اس سال جون میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں ۔ ایسے میں اب ان کی شادی کے چار مہینے بعد ہی جوڑا نے پیرنٹس بننے کی خوشی شیئر کی ۔ دونوں سیروگیسی کے ذریعہ جڑواں بچوں کے والدین بنے ہیں، جبکہ جنوری 2022 سے سیروگیسی کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ، ایسے میں اب تمل ناڈو کے وزیر ایم سبرامنیم سوامی نے کہا کہ سرکار اس معاملہ کی جانچ کرے گی اور ان سے اس پر جواب مانگا جائے گا ۔ (Photo Instagram)
انہوں نے مزید کہا کہ سیروگیسی اپنے آپ میں ہی ایک بحث کا موضوع ہے ، لیکن قانون ان افراد کو اجازت دیتا ہے جو کہ 21 سے زیادہ اور 36 سال سے کم عمر کے ہوں ۔ وہ بھی اس پر کنبہ کی رضامندی ہونی ضروری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تمل ناڈو کے وزیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس معاملہ کی جانچ کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دیں گے ۔ (Photo: @wikkiofficial/instagram)