اب آپ سوچ رہے ہوں گے پوجا بنرجی کے بارے میں یہ ساری بات ہم آج آپ کو کیوں بتارہے ہیں تو دراصل آج یعنی چھ فروری کو اداکارہ کا یوم پیدائش ہے ۔ ان کی پیدائش 6 فروری 1987 کو ہوئی تھی اور وہ بنگالی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ان کی ذاتی زندگی کافی سرخیوں میں رہی ہے ۔ (Photo- Puja Banerjee instagram)
پوجا بنرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ پندرہ سال کی عمر میں گھر سے بھاگ گئی تھیں ۔ وہ پندرہ سال کی عمر میں ہی کسی کے ساتھ پیار میں تھیں اور انہیں لگتا تھا کہ وہ ان کی دنیا ہے، اس لئے وہ گھر چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں ۔ حالانکہ بعد میں ان کو احساس ہوا کہ ان کا فیصلہ غلط تھا ۔ (Photo- Puja Banerjee instagram)
پوجا بنرجی حقیقی زندگی کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہی ہیں۔ انہوں نے دو مرتبہ شادی کی اور انہوں نے اداکار کنال ورما کے ساتھ ہی دو مرتبہ شادی کی ۔ اداکارہ شادی سے پہلے حاملہ ہوگئی تھیں اور لاک ڈاون میں دونوں نے آنا فانا میں شادی کی تھی ۔ پہلے کپل نے رجسٹرڈ میریج کی تھی ۔ (Photo- Puja Banerjee instagram)
اس کے بعد کنال ورما اور پوجا بنرجی نے سال 2021 میں گوا میں دھوم دھام سے شادی کی تھی ۔ پہلی مرتبہ شادی کے بعد انہوں نے بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ رجسٹرڈ میریج کے چھ مہینے بعد بیٹے کو جنم دیا تھا ۔ اداکارہ نے اپنے کریئر کی شروعات ساوتھ انڈسٹری سے کی تھی ۔ سال 2011 میں پوجا نے تیلگو میں کام کیا تھا ۔ (Photo- Puja Banerjee instagram)