بھوجپوری اداکارہ رانی چٹرجی (Rani chatterjee) آج بھوجپوری میں کسی پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دی ہیں۔ منوج تیواری (Manoj Tiwari) کی بلاک بسٹر فلم ’سسرا بڑا پیسہ والا‘ (Sasura bada Paisawala) سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی رانی چٹرجی کو لوگ لیڈی سنگھم (Lady Singham) کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ایسے میں انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کئے، جسے شیئر کرنے کے بعد ہی انہیں ساوتھ فلموں کا آفر مل گیا۔