اسپتال کے ذرائع کے مطابق 98 سالہ اداکارہ کو اپ نگر کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اب ان کی طبیعت ٹھیک ہے۔ یہ اسپتال کووڈ 19 سینٹر نہیں ہے۔ اسپتال سے جڑے ایک ذرائع نے پی ٹی آئی بھاشا کو بتایا انہیں سانس لینے میں تکلیف کے بعد کل دوپہر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان کی عمر اور حال ہی میں اسپتال میں داخل کرائے جانے کے پیش نظر احتیاطی طور پر انہیں اسپتال لانے کا فیصلہ کیا۔ وہ ٹھیک ہیں۔ وہ آئی سی یو میں داخل ہیں تاکہ ڈاکٹر ان کی صحت پر نظر رکھ پائیں۔
وہیں اس سے پہلے بھی سائرہ بانو نے دلیپ کمار کی صحت کا اپڈیٹ دیتے ہوئے اسپتال سے تصویر شیئر کی تھی۔ یہ تصویر اسپتال کے اس روم کی ہے جہاں دلیپ کمار داخل ہیں۔ فوتو میں دلیپ کمار کے ساتھ سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں جہاں دلیپ کمار کی آنکھیں بند ہیں تو وہیں سائرہ بانو انہیں دیکھتی نظر آرہی ہٰن اور اپنے ہاتھ سے دلیپ کمار کے ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔ بتادیں کہ کمار کو صحت خراب ہونے کے چلتے اتوار کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔