உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ چھوڑ چکیں اداکارہ ثنا خان نے سوشل میڈیا پر کہی یہ بڑی بات، جانیں یہاں

    ثنا خان نے بتایا ہے کہ ان کے لئے اصل کامیابی کے کیا معنی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم جسے کامیابی سمجھتے ہیں وہ اصلی کامیابی نہیں ہے۔ ثنا نے ویڈیو میں کہا ہے، پرانی زندگی میں میرے لئے کامیابی کچھ اور تھی۔ میرا کام کرنا، دولت جٹانا اور اس طرح کی فین فالوونگ ہونا، میرے لئے کامیابی تھی۔ میں نے گزشتہ سات سالوں سے قراآن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کیا اور میں نماز کی بھی پابند ہونے لگی۔ پھر مجھے بے چینی ہونے لگی کہ کیا میں اصل میں اس پر کھری اتر رہی ہوں۔ پھر میں نے سوچا کہ کامیابی کیا ہے؟ اصل میں کامیاب انسان وہ ہے جو اللہ کی نظر میں کامیاب ہے، نہ کہ دنیا کی نظر میں کامیاب ہے۔

    تازہ خبر