உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شہناز گل نے تازہ PhotoShoot میں دکھایا اپنا کلر لک ، فینس نے کہا: 'بولڈنیس کی مورت'

    شہناز گل (Shehnaaz Gill) نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ یہ تصاویر بالی ووڈ کے مشہور فوٹوگرافر ڈببو رتنانی نے کلک کی ہیں ۔ تصاویر میں شہناز گل سفید شرٹ اور پرپل پینٹ پہنے ہوئے الگ الگ اسٹائل میں پوز دے رہی ہیں ۔ وہ نئی تصویروں میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ شہناز گل کے فینس ان کی اداوں پر جان چھڑک رہے ہیں ۔