اداکارہ شرتی ہاسن نے لنگی پہن کر کرایا انتہائی بولڈ فوٹو شوٹ ، انٹرنیٹ پر لگی آگ
اداکارہ شرتی ہاسن (Shruti Haasan) نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کی ہیں ۔ ان تصاویر (Bold Photos) کے ساتھ شرتی نے بتایا کہ انہوں نے ایک شخص کی لنگی چوری کی ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ شرتی ہاسن اپنی بولڈنیس کیلئے آئے دن سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ خواہ وہ ان کے کردار کی بات ہو یا پھر فوٹوشوٹ کی ، شرتی ہاسن بولڈنیس کے معاملہ میں سبھی کو ٹکر دیتی نظر آتی ہیں ۔ وہیں حال ہی میں یہ اداکارہ کچھ ایسی ہی وجہ سے زبردست سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر فینس کے ساتھ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں ان کی خوبصورتی اور بولڈنیس دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے ۔ (Photo Credit- @shrutzhaasan/Instagram)

دراصل شرتی ہاسن نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصاویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ وہ کہیں چھٹی پر ہیں ۔ وہیں تصاویر میں ان کا بولڈ انداز قابل دید ہے ۔ انہوں نے فلورل بکنی پہنی ہوئی ہے اور پانی کے اندر کھڑی ہوکر بولڈ پوز دے رہی ہیں ۔ (Photo Credit- @shrutzhaasan/Instagram)

تصویروں پر دیا گیا ان کا کیپشن بھی کافی دلچسپ ہے ۔ شرتی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : رنگوں میں رہ رہی ہوں ، پی ایس ۔ میں نے تمہاری لنگی چرا لی ۔ اس کیپشن میں شرتی نے اس شخص کو ٹیگ بھی کیا ہے ، جس کی انہوں نے لنگی چوری کی ہے ۔ (Photo Credit- @shrutzhaasan/Instagram)

اس کیپشن کے ذریعہ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کتنی اسٹائلش ہیں کہ ہر چیز کو فیشن ایبل آوٹ فٹ میں تبدیل کردیتی ہیں ۔ (Photo Credit- @shrutzhaasan/Instagram)

وہیں شرتی ہاسن کے اس کیپشن پر اس شخص نے جواب بھی دیا ہے ، جس کی انہوں نے لنگی چوری کی ہے ۔ اس شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا : براہ کرم اس کو رکھ لو ۔ (Photo Credit- @shrutzhaasan/Instagram)

شرتی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تابڑتوڑ وائرل ہورہی ہے اور اس کے ساتھ ہی تابڑتوڑ کمنٹس بھی کر رہے ہیں ۔ (Photo Credit- @shrutzhaasan/Instagram)