உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عرفی جاوید نے شیئر کی اپنی Bold Pics، پھر کہا : کئی مرتبہ آیا خودکشی کرنے کا خیال

    عرفی جاوید (Urfi Javed) ٹی وی اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی دنیا کا بھی بڑا نام ہیں ۔ عرفی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ۔ وہ اپنے شاندار ڈریسنگ سینس کے ذریعہ فینس کے درمیان سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ بتادیں کہ عرفی اس وقت لائم لائٹ میں آئیں جب وہ ٹی وی کے سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) کا حصہ بنیں ۔ حالانکہ عرفی اس شو میں کچھ زیادہ کمال دکھانے میں کامیاب نہیں رہ پائیں ، لیکن اس شو سے انہیں کافی شہرت ملی اور اس کا عرفی جم کر فائدہ اٹھاتی دکھیں ۔ عوامی مقامات ہو یا پھر ایئرپورٹ عرفی نے ہر جگہ اپنے ڈریسنگ سینس سے سبھی کو راغب کیا ۔