ممبئی: ٹی وی میزبان اور گلوکار آدتیہ نارائن (Aditya Narayan) اور ان کی اہلیہ شویتا اگروال (Shweta Agarwal) جلد والدین بننے والے ہیں جس کی جانکاری جوڑے نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہے۔ آدتیہ نارائن نے انسٹاگرام (Shweta Agarwal Pregnant) پر اپنی بیوی شویتا اگروال حاملہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شویتا کراپ ٹاپ اور جینس میں اپنے بیبی بمپ کو فلاؤنٹ کر رہی ہیں۔ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد جوڑے کو ہر طرف سے مبارکباد ملنے لگی ہیں۔
اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آدتیہ نارائن نے کیپشن میں لکھا- 'شویتا اور میں بہت جلد اس دنیا میں اپنے پہلے بچے کا آپ کی تمام مہربانیوں اور برکتوں کے ساتھ استقبال کرنے والے ہیں۔ Baby on the way۔ اس سے پہلے آدتیہ نارائن نے شویتا کو ایک خاص انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی بہت خوبصورت تصویر شیئر کی اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔
آدتیہ نارائن نے بامبے ٹائمز سے بات چیت میں اس خوشخبری کے بارے میں بھی بتایا۔ وہ کہتے ہیں- 'شویتا اور میں اس لمحے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ ہم دونوں کو ہی بچوں کا شوق ہے اور میں باپ بننا چاہتا تھا۔ لیکن، شویتا کو ڈبل ڈیوٹی کرنی پڑے گی، کیونکہ میں خود کسی بچے سے کم نہیں ہوں۔ اسی وقت، ہم نے حال ہی میں ایک گولڈن ریٹریور بھی اپنایا ہے۔ بہت جلد ہمارا گھر ہائی آکٹین توانائی سے بھر جائے گا۔
بالی ووڈ سنگر اور ٹی وی رئیلٹی شو انڈین آئیڈل کے میزبان آدتیہ نارائن نے گزشتہ سال ہی اپنی طویل مدتی گرل فرینڈ شویتا اگروال سے شادی کی ہے ۔ دونوں طویل عرصہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے ، لیکن شادی سے کچھ دنوں پہلے ہی آدتیہ نارائن نے اس بات کا انکشاف کیا تھا ۔ (photo credit: instagram/@adityanarayanofficial)