گزشتہ سال تین جولائی کو ان کا کانگریس لیڈر بھو وشنوئی کے ساتھ رشتہ ہوا تھا، جو کلدیپ وشنوئی کے بیٹے اور ہریانہ کے تین بار کے وزیر اعلیٰ بن چکے بھجن لال وشنوئی کے پوتے ہیں۔ دونوں نے جے پور کے ڈیسٹینیشن لوکیشن پر شاندار طریقے سے منگنی تقریب بھی منعقد کی تھی، لیکن 4 ماہ بعد ہی دونوں الگ ہوگئے تھے۔ (Photo Credit- Instagram)
رشتہ توڑنے کے پیچھے بھویہ بشنوئی نے کمپیٹیبلٹی اور ویلیو میں فرق کو بتایا تھا۔ وہیں مہرین نے بھی انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا تھا، ’بھویہ بشنوئی اور میں نے اپنی منگنی توڑنے اور شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ امن کے ساتھ ایک دوسرے کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ میں دل سے احترام کے ساتھ کہنا چاہتی ہوں کہ اب سے بھویہ بشنوئی، ان کی فیملی کے کسی رکن یا دوست کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس موضوع پر میرا یہی ایک بیان رہے گا۔ مجھے امید ہے کہ ہر کوئی میری پرائیویسی کا احترام کرے گا، کیونکہ یہ ایک بے حد ذاتی معاملہ ہے۔ میں کام کرنا جاری رکھوں گی اور اپنے اگلے پروجیکٹس میں اچھا سے اچھا کام کرنے کی کوشش کروں گی‘۔ (Photo Credit-Instagram)