ممبئی: 28 اکتوبر 2016 کو رلیز ہونے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ (Ae Dil Hai Mushkil) میں انوشکا شرما، رنبیر کپور(Ranbir Kapoor)، ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan)، فواد خان کی، شاہ رخ خان جیسے اداکاراؤں نے شاندار پرفارمنس دی تھی۔ 5 سال قبل رلیز ہونے والی کرن جوہر کی فلم کے بارے میں کئی قصے ہیں۔ ایک سین میں جہاں انوشکا نے رنبیر کو زوردار تھپڑ مارا، تو وہیں بولڈ سین کر کے ایشوریہ کی جان عافت میں آگئی تھی۔
دراصل ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کی پیدائش کے بعد واپسی کی کوشش کر رہی تھیں۔ 'جذبہ' اور 'سربجیت' جیسی فلموں میں کام کیا لیکن اس فلم کو ناظرین نے مسترد کر دیا۔ اسی دوران کرن جوہر نے ایشوریہ کو فلم 'اے دل ہے مشکل' میں پیشکش کی۔ فلم کی کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق کرن نے ایشوریہ کو کسنگ سین دینے کو کہا۔
رنبیر کپور بھلے ہی فلم انڈسٹری میں پلے بڑھے ہوں لیکن ایشوریہ جیسی سینئر اداکارہ کے ساتھ بولڈ اور انٹیمیٹ سین کرنا آسان نہیں تھا۔ میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں رنبیر نے خود بتایا تھا کہ 'وہ ایشوریہ کے ساتھ ایک انٹیمیٹ سین کی شوٹنگ کے دوران اتنے گھبرا گئے تھے کہ ان کے ہاتھ کانپنے لگے، یہاں تک کہ ایشوریہ کے گالوں کو چھونے سے بھی گھبراہٹ ہو رہی تھی۔
یوں تو بالی ووڈ کی خوبصورت رانی اپنی خوبصوری کو لیکر چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ ایشوریہ رائے کے بڑے سے بڑے بالی ووڈ اداکار بھی فین ہیں۔ جیسا کہ رنبیر کپور بھی خود ان کے ساتھ کام کرنے کی چاہ رکھتے تھے جو ان کا خواب اے دل ہے مشکل فلم میں اداکارہ کے ساتھ کرکے مکمل بھی ہوا۔ وہیں سے ان دنوں کی کچھ بیحد ہی رومانٹک تصویریں بھی سرخیوں چھائیں۔ .instagram.com
جب بھی بالی ووڈ کے بریک اپس کی چرچا ہوتی ہے تو سلمان خا ن کا نام ٹاپ پر رہتا ہے۔ یو تو بھائی کے کئی افیئر رہے لیکن ایشوریہ کے ساتھ ان کی لو اسٹوری اور پھر بریک اپ کافی چرچا میں رہا۔ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کی محبت کے بارے میں لوگ آج بھی جاننا چاہتے ہیں۔ دونوں کا رشتہ کچھ مہینہ میں ہی ختم ہو گیا تھا لیکن فینس اس رشتہ کی حقیقت کے بارے میں جاننے کے لئے پرجوش رہتے ہیں۔ ایشوریہ، سلمان کے ساتھ ان کے خاندان کے بہت قریب ہو گئی تھیں۔ سلمان کی بہنیں الویرا اور ارپیتا کے ساتھ بھی ایشوریہ کی بانڈنگ کافی اچھی تھی۔ وہیں ایشوریہ کے والد اس رشتہ کے خلاف تھے۔ پھر اچانک ایک خبر آئی کہ سلمان اور ایشوریہ کے رشتہ میں کچھ بھی ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔
سال 2001 میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس کے بعد سلمان کا غصہ والا چہرہ سامنے آیا۔ سلمان، ایشوریہ کے فلیٹ پر پہنچے اور دیر رات 3 بجے زور۔زور سے دروازہ پیٹنے لگے۔ وہ بار۔بار گھر کے اندر آنے کی ضدکررہے تھے۔ آخرکار 3 بجے ایشوریہ نے دروازہ کھولا وہاں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ سلمان کے ہاتھوں سے خون نکل رہا تھا۔
رپورٹس میں دعوی کیا جاتا ہے کہ سلمان نے بعد میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایشوریہ نے انہیں ان کی طرح نہیں چاہتی تھیں۔ جیسا کہ سلمان چاہتے تھے۔ اسی وجہ سے سلمان کو غصہ ہوگئے۔ سال 2002 میں ایشوریہ نے اس خبر کی تصدیق کی کہ سلمان سے ان کا بریک اپ ہوچکا ہے۔ ایوشوریہ کی وجہ سے سلمان کا وویک اوبرائے سے بھی کافی پنگا رہا تھا۔
وہیں ایک انٹرویو میں ایشوریہ کے ساتھ لڑائی کو لے کر سلمان نے کہا تھا، ’’ اگر کسی رشتہ میں لڑائی نہیں ہوتی تو اس میں پیار بھی نہیں ہوتا۔ میں کبھی کسی باہر والے سے نہیں لڑتا۔ اگر میں لڑ رہا ہوں تو اس کا مطلب ہے وہ پیار ہے‘۔ سلمان اور ایشوریہ کے رشتہ میں درار آچکی تھی اور دھیرے -دھیرے یہ ختم ہو گیا۔
وہیں بریک اپ کے بعد ایشوریہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا، ’’ وہ مجھے فون کر کے بیکار کی باتیں کرتا ہے۔ میرے ہر کو- اسٹار کے ساتھ میرا نام جوڑا گیا۔ یہی وہ وقت تھا جب اس نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا۔ شکر ہے کہ کوئی نشان نہیں آیا۔ میں شوٹنگ پر ایسے گئی جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ سلمان ہر جگہ میرا پیچھا کرتا تھا۔ جب میں نے اس کا فون اٹھانا بند کر دیا تو اس نے خود کو نقصان پہنچا لیا‘‘۔
ایشوریہ رائے بھلے ہی اب ابھشیک بچن کی ہو گئی ہوں، لیکن اس سے کئی سال پہلے وہ خان یا اوبرائے ہونے تک حالت میں پہنچ گئی تھیں۔ لیکن ایسا کیوں نہ ہو سکا۔ ایشوریہ اور سلمان خان کے افیئر کی خبر کوئی نئی نہیں ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان سے پریشان ہو ایشوریہ نے وویک کا ہاتھ تھام لیا تھا۔ پھر ایسا کیا ہوا کہ ایش انہیں بھی چھوڑ کر چل دیں؟۔
فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے سیٹ پر ایشوریہ اور سلمان خان کی ملاقات ہوئی اور وہیں ان کا پیار پروان چڑھنے لگا۔ 1999-2001 سے لے کر ان دونوں نےایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، لیکن سلمان خان کی اس ایک بات نے جیسے سب ختم کردیا۔ سلمان نے ایشوریہ کے سامنے قبول کیا کہ انہوں نے ایش کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، ان کے ہوتے ہوئے کسی اور لڑکی سے رشتہ رکھا ہے۔
حالاںکہ ایشو نے کھل کر کبھی نہیں کہا کہ وہ وویک کے ساتھ رشتہ میں ہیں، لیکن وہ ہر فنکشن میں ان کے ساتھ جاتی تھیں۔ جس سے صاف تھا کہ دونوں کے بیچ کچھ چل رہا ہے۔ ایسے میں وویک کے اس ایک قدم نے سب کچھ بدل ڈالا۔ وویک چاہتے تھے کہ خراب وقت سے گزر رہی ایشوریہ کے لئے وہ ہمیشہ حاضر رہیں، لیکن ہوا اس کا بالکل الٹا۔ وویک نے ایک ہوٹل کے کمرے میں پریس کانفرنس بلائی اور انکشاف کیا کہ انہیں سلمان کی طرف سے جان سےمارنے کی دھمکی بھرے فون آرہے ہیں۔ اس کانفرنس نے کسی کا اچھا کرنےکے بجائے وویک کا ہی سب کچھ چھین لیا۔