بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ (Bhojpuri Actress Akshara Singh) کو فیشن آئیکون کہا جاتا ہے۔ وہ اکثر اپنے فیشن سینس کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ مداحوں کو ان کا فیشن سینس بہت پسند ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ ان سے ٹپس بھی مانگتے ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے اپنی خوبصورتی کا جلوہ بکھیر کر نیٹیزنز کو اپنا دیوانہ بنا ڈالا ہے۔
اداکارہ نے اس دوران بتایا تھا کہ انہوں نے ان پر ہاتھ بھی اٹھایا تھا۔ دراصل، دونوں کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے سلوارا گئے تھے۔ وہاں پر کسی ہوٹل میں رکے تھے اور پون سنگھ (Akshara Singh Controversy) اس دوران ان کے پاس نشے میں دھت پہنچے تھے۔ اکشرا سنگھ کے ساتھ مارپیٹ بھی کی تھی۔ یہ ساری حادثہ ہوٹل اسٹاف نے دیکھ لیا تھا اور سب باتیں پبلک ہوگئیں۔
اس کے بعد اداکارہ زندگی میں آگے بڑھ گئیں اور لوگ انہیں خوب پیار دینے لگے، لیکن پون سنگھ کو یہ سب کچھ ناگوار گزرا تھا تو انہوں نے انہیں ذہنی طور پر استحصال کرنا شروع کردیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، اکشرا سنگھ نے یہ بھی کہا تھا کہ پون سنگھ ان کو کیریئر برباد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دینے لگے۔