دہلی کے پی وی آر تھیٹر میں اس وقت دلچسپ منظر ہو گیا جب بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کو اپنے درمیان دیکھ کر خاتون پولیس کانسٹیبل سیلفی کھینچنے کے لئے بے قابو ہو گئیں۔ دراصل اکشے کمار، تاپسی پنو کی آنے والی فلم 'نام شبانہ' کے پروموشن کے لئے یہاں آئے تھے۔