உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالیہ بھٹ نے ملٹی کلر سیکٹر میں شیئر کی تصویر، مداحوں نے اس طرح ظاہر کیا ردعمل

    عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ان دنوں الگ الگ وجوہات سے سرخیوں میں ہیں۔ رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) سے اپنی شادی سے لے کر رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ (Rocky Aur Rani Ki Prem Kahani) تک کو لے کر عالیہ بھٹ سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں عالیہ بھٹ اپنی آنے والی فلم کو لے کر دہلی میں تھیں، جہاں شوٹنگ سیٹ سے ان کی خوبصورت تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ اب عالیہ کی کچھ اور تصاویر ہیں، جو سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔