ممبئی: عالیہ بھٹ کو سیلفی لینے کا کتنا شوق ہے، اس کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ اداکارہ اکثر اپنی سیلفی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر سیلفی کو لے کر اپنا پیار ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے بعد پہلی بار اپنی سیلفی شیئر کی ہیں، جس میں انہوں نے جنوری 2022 سے لے کر اپریل 2022 تک کے اپنے اپنے الگ موڈ دکھائے ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر عالیہ بھٹ کے فینس ضرور مان جائیں گے کہ وہ ‘سیلفی کوئن‘ ہیں۔ (تصویر کریڈٹ: انسٹا گرام: @aliaabhatt)