بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن نے ہفتہ کو ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا تھا ۔ اس میں انہوں نے لیجنڈس کرکٹ لیگ میں عظیم کرکٹر سچن تیندولکر کے کھیلنے کا تذکرہ کیا ۔ حالانکہ سچن تیندولکر کی مینجمنٹ نے بتایا کہ یہ لیجنڈ بلے باز اس لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ اس کے بعد امیتابھ بچن کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور انہوں نے ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ۔ انہوں نے اپنی اس غلطی کیلئے معافی بھی مانگی ۔ (Instagram)
لیجنڈس لیگ میں ہندوستان ، سری لنکا ، پاکستان ، انگلینڈ ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے کئی ایسے کھلاڑی حصہ لیں گے جو ریٹائر ہوچکے ہیں ۔ ان میں یوراج سنگھ ، جونٹی روڈس ، کیون پیٹرسن ، شعیب اختر ، وسیم اکرم ، محمد کیف اور وریندر سہواگ شامل ہیں ۔ ان سبھی کھلاڑیوں کو تین ٹیموں انڈیا مہاراجا ، ایشیا لائنس اور ورلڈ جائنٹس میں تقسیم کیا جائے گا ۔ (Instagram)