உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پھٹی جینس کے معاملے پر امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا کے رد عمل نے بنائیں سرخیاں، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

    بالی ووڈ اداکارہ امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کی نواسی نویا نویلی نندا (Navya Naveli Nanda) نے سی ایم (Tirath Singh Rawat) کے بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انسٹاگرام ہر پوسٹ شیئر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا، ہمارے کپڑوں کو بدلنے سے پہلے اپنی سوچ کو بدلیں۔  حال ہی میں اتراکھنڈ کے نئے سی ایم تیرتھ سنگھ راوت نے آتے ہی ایک متنازعہ بیان دے دیا ہے۔ ان کے اس بیان کے چوطرفہ تنقید ہو رہی ہے۔ اب سی ایم کے اس متنازعہ بیان پر امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سی ایم کو اپنی سوچ بدلنے کی نصیحت دے ڈالی۔