اطالوی ماڈل اور اداکارہ جارجیا اینڈریانی نے اپنی اداکاری سے اب تک لوگوں کا دل جیتا ہے ۔ وہ اپنی تصویروں کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں ، لیکن جب سے ان کا نام ارباز خان سے جڑا ہے ، وہ کافی سرخیوں میں رہنے لگی ہیں ۔ اب ان دونوں کے ریلیشن شپ کی خبریں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ۔ ملائیکہ اروڑہ سے طلاق کے بعد سے ہی ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی کی شادی کا چرچا بھی اکثر ہوتا رہا ہے ۔ حالانکہ دونوں نے کبھی بھی اپنے ریلیشن شپ کی خبریں میڈیا سے نہیں چھپائی ہیں ، لیکن شادی پر کبھی کچھ نہیں کہا ہے ۔ اسی درمیان جارجیا کی کچھ تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔ تصویر : Instagram @giorgia.andriani22