بالی ووڈ ستارے یوں تو روز کسی نہ کسی پارٹی میں رہتے ہیں ، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ بدھ کی رات کو اداکارہ امرتا اروڑہ کے گھر ہاوس پارٹی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ملائیکہ اروڑہ ، کرن جوہر ، ارجن کپور ، منیش ملہوترا اور کرشمہ کپور جیسے اسٹارس نظر آئے ۔ اس پارٹی کی تصویریں اب سامنے آرہی ہیں ۔ اس پارٹی میں ملائیکہ اور ارجن دونوں کافی رومانٹک نظر آرہے ہیں ۔ تصویر :@karanjohar/Instagram story.
امرتا اروڑہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں ارجن کپور سیلفی لیتے نظر آرہے ہیں ۔ ان کے ساتھ منیش ملہوترا ، امرتا اروڑہ ، کرشمہ کپور ، کرن جوہر ، نتاشا پونے والا ، ملائیکہ اروڑہ ، سنجے کپور ، ماہیپ کپور ، گوری خان اور سیما خان بھی ہیں ۔ تصویر : @amuaroraofficial/Instagram story