رائزہ ولسن (Raiza Wilson) کا نام شاید آپ نے پہلے نہیں سنا ہوگا۔ یہاں تک کہ تمل انڈسٹری میں بھی 'آدتیہ ورما' (Adithya Varma)' ہی سے لوگوں نے اداکارہ کو صرف جاننے لگے۔ اب تک کئی فلموں میں نظر آئیں رائزہ ولسن کو پیچان دلانے ے میں فلم 'آدتیہ ورما' کا ہاتھ تھا۔ اس فلم کے بعد وہ تمل کی مصروف ہیروئنوں میں شمار ہوگئیں۔ ان کے پاس بہت سارے بڑے پروجیکٹس ہیں۔
تفریحی دنیا سے وابستہ لوگوں کیلئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھیں اور اپنے رنگ روپ پر دھیان دیں ۔ ان کیلئے ان کے چہرے اور باہری خوبصورتی کو بنائے رکھنا اس لئے ضروری ہے ، کیونکہ وہ لاکھوں کروڑوں لوگوں کے سامنے خود کو پیش کرتے ہیں ، جس کیلئے انہیں جاذب نظر دکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ حال ہی میں تمل اداکارہ رائزا ویلسن نے ایک ڈاکٹر سے اپنا فیشیل ٹریٹمنٹ کرایا ۔ مگر رائزا کو یہ فیشیل ٹریٹمنٹ کرانا کافی زیادہ بھاری پڑگیا اور اب وہ سرخیوں میں ہیں ۔ تصویر : Instagram/@raizawilson
اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : میں ڈاکٹر بھیروی سینتھل کے پاس معمولی سا فیشیل ٹریٹمنٹ کرانے گئی تھی ۔ انہوں نے ایک الگ پروسیجر کرانے کیلئے مجھ سے ضد کی ، مجھے اس کی ضرورت نہیں تھی ، مگر انہوں نے اسے کرانے کی ضد کی اور یہ ہے اس ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ۔ وہ اب مجھ سے مل نہیں رہی ہیں اور نہ مجھ سے بات کررہی ہیں ۔ ان کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ شہر سے باہر ہیں ۔