کے ایل راہل کے یوم پیدائش پر جم کر پیار لٹارہی ہیں اداکارہ اتھیا شیٹی ، شیئر کی ایسی تصویر ، وائرل
اداکارہ اتھیا شیٹی (Athiya Shetty) نے انسٹاگرام پر کے ایل راہل (KL Rahul) کے ساتھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل (KL Rahul) آج اپنا 29 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔
ہندوستان کے سلامی بلے باز کے ایل راہل آج اپنا 29 واں یوم پیدائش منارہے ہیں ۔ اس موقع پر ان کی سب سے خاص دوست اداکارہ اتھیا شیٹی نے ان کے ساتھ اپنے رشتے کے اشارے دے دئے ہیں ۔ کے ایل راہل کو یوم پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے اتھیا نے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ اتھیا اور راہل کی یہ تصویر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہے ۔ (Athiya Shetty/Instagram)
اتھیا شیٹی نے انسٹاگرام پر کے ایل راہل کے ساتھ دو تصویریں شیئر کی ہیں ۔ انہوں نے تصویروں کے ساتھ کیپشن میں لکھا : آپ کے لئے شکریہ گزار ہوں ۔ یوم پیدائش مبارک ہو ۔ اس کے ساتھ ہی اتھیا نے کیک کی ایک ایموجی بھی شیئر کی ہے ۔ (Athiya Shetty/Instagram)
کافی و قت سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ کے اہل راہل اور اتھیا شیٹی رشتے میں ہیں ۔ حالانکہ ابھی تک اس جوڑے نے عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا ہے ، مگر دونوں جانب سے وقتا فوقتا اشارے دئے جاتے رہے ہیں ۔ (Athiya Shetty/Instagram)
بتادیں کہ 18 اپریل 1992 کو کرناٹک میں پیدا ہوئے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل نے دسمبر 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ (Athiya Shetty/Instagram)
انہوں نے 2016 میں زمبابوے کے خلاف انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ اور گزشتہ سال اسی ٹیم کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ (Athiya Shetty/Instagram)
فی الحال وہ بلے بازی کے ساتھ ساتھ ٹیم انڈیا کی وکٹ کیپنگ کی بھی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں ۔(Athiya Shetty/Instagram)




