مرکزی وزیر بابل سپریو اور ان کی ایئرہوسٹس گرل فرینڈ رچنا شرما شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ اس شادی میں گواہ بننے وزیر اعظم نریندر مودی بھی پہنچے۔ بابل سپریو کی شادی میں شرکت کے لئے سیاسی، فلمی اور موسیقی کی دنیا کی شخصیتیں پہنچیں۔ مرکزی حکومت میں منسٹر آف اسٹیٹ اور بنگال سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بابل سپریو کی دوسری شادی میں آشیرواد دینے نائب صدر حامد انصاری بھی پہنچے۔ دہلی کے ایک ہوٹل میں منعقد شادی کی تقریب میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے بھی شرکت کی۔ 45 سال کے بابل کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے وہ ریا سے 11 سال پرانی شادی کا رشتہ توڑ چکے ہیں۔ بابل کی 14 سالہ بیٹی بھی ہے۔
خود چائے اور پان کھانے کے شوقین بابل نے مہمانوں کے لئے کولکتہ سے مشہور شمبھو پان والے اور سریش چائے والے کو بلایا تھا۔ شادی میں آنے والے مہمانوں کو خاص بنگالی ڈش پروسی گئی۔ اس میں اسپیشل رائس اور مچھلی شامل تھی۔ نان ویج ڈش میں جھینگا فرائی اور مٹن بھی شامل تھا۔ اس کے لئے 2 ٹب چھینگا مچھلی منگوائی گئی تھی۔
بنگال میں اپنے سیاسی اختلافات کو بھلا کر بابل نے بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو اپنے موبائل سے ایک میسج بھیج کر مدد مانگی۔ ممتا نے بابل کو فون کر کہا کہ آپ کے لئے 14 کمرے بک ہو جائیں گے اور اس کا بل آپ کو نہیں دینا ہے، یہ میری طرف سے آپ کو شادی کا گفٹ ہے۔ (سبھی تصویریں ای ٹی وی بنگلہ اور نیوز ۱۸سے لی گئی ہیں)۔)