خودکشی سے پہلے کس کی برتھ ڈے پارٹی میں گئی تھی اداکارہ آکانشا دوبے؟ موبائل سے کھلے گا راز
Akanksha Sing suicide: آکانشا کی میک اپ آرٹسٹ ریکھا موریہ نے بتایا کہ ہفتہ کو آکانشا نے کسی سالگرہ پارٹی میں جانے کی بات کہی تھی ۔ وہ شخص کون تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے ۔
بھوجپوری اداکارہ اور ماڈل اکانشا دوبے نے اتوار کی صبح وارانسی کے ایک ہوٹل میں خودکشی کرلی ۔ خودکشی سے کچھ گھنٹے پہلے یعنی ہفتہ کی رات آکانشا دوبے کسی سالگرہ پارٹی میں گئی تھیں ۔
6/ 2
آکانشا کی میک اپ آرٹسٹ ریکھا موریہ نے بتایا کہ ہفتہ کو آکانشا نے کسی سالگرہ پارٹی میں جانے کی بات کہی تھی ۔ وہ شخص کون تھا یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے ۔
6/ 3
وہیں اس معاملہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ان کے سبھی شناساوں سے بات چیت اور پوچھ گچھ کررہی ہے ۔
6/ 4
اے سی پی گیان پرکاش رائے نے بتایا کہ ان کا موبائل فون پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دیدی گئی ہے ۔
6/ 5
حالانکہ جس کمرے میں آکانشا ٹھہری ہوئی تھیں، وہاں سے پولیس کو کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے ۔ ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ ان کے موبائل فون سے کئی راز کھل سکتے ہیں ۔
6/ 6
پولیس باریکی سے ان کے وہاٹس ایپ چیٹ اور میسنجز کو بھی کھنگال سکتی ہے اور اس سے ہی واضح ہوگا کہ گزشتہ رات وہ کس کی سالگرہ پارٹی میں گئی تھیں اور وہاں کیا ہوا تھا، جس کے بعد صبح انہوں نے یہ خوفناک قدم اٹھایا ۔