بھوجپوری کی مشہور اداکارہ سحر افشاں نے اسلام کیلئے فلم انڈسٹری کو چھوڑ دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مذہب میں اس پیشہ کی اجازت نہیں ہے ۔ سحر افشاں نے اس بات کی جانکاری انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعہ دی ۔ سحر افشاں کی اس پوسٹ پر شوبز چھوڑ چکیں اداکارہ ثنا خان نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ بتادیں کہ ایسا کرنے والی سحر پہلی اداکارہ نہیں ہیں، ان سے پہلے زائرہ وسیم اور ثنا خان نے بھی اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے شوبز کو چھوڑ دیا تھا ۔ (Photo: @saharafshaofficial/Instagram)
اس سے پہلے سحر افشاں نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم انڈسٹری چھوڑنے کی جانکاری دی ۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا: میں آپ سب کو مطلع کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ میں شوبز ( فلم انڈسٹری) کو چھوڑنے جارہی ہوں اور اب اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ (Photo: @saharafshaofficial/Instagram)