اداکارہ تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا گزشتہ کئی مہینوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔ دونوں نے ریئلٹی شو بگ باس ۱۵ سے باہر آنے کے بعد اپنا رشتہ عام کردیا تھا ۔ تیجسوی اور کرن کو ساتھ میں گھومتے اور مستی کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے ۔ اب تیجسوی پرکاش نے اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں ، جس میں وہ ریڈ کلر کی ڈریس میں کافی جاذب نظر لگ رہی ہیں ۔ (Photo : @tejasswiprakash/Instagram)
تیجسوی پرکاش بگ باس 15 سے پہلے بھی ٹی وی کے کئی شوز کرچکی ہیں ۔ ٹی وی کے اس مشہور شو کی ٹرافی جیت کر اداکارہ کی شہرت کے ساتھ ساتھ پیسوں میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے ۔ شو کے فاتح کو 40 لاکھ روپے ملے ۔ اس کے علاوہ شو میں رہنے کیلئے بھی اچھی خاصی رقم ملی ۔ آئیے بتاتے ہیں اس اداکارہ کی فیس اور نیٹ ورتھ کے بارے میں ۔ تصویر : tejasswiprakash/Instagram